How to improving writing skills in Urdu/Hindi Kitab Nagri


How to improving writing skills in Urdu/Hindi Kitab Nagri

کتاب رہنمائی

عظمٰی مجاہد

کتاب نگری اسپیشل

کتاب رہنمائی نئے/پرانے لکھاریوں کیلئے کتاب نگری کی طرف سے ایک طرح سے رائٹر گائیڈ ہے جسے سامعہ چوہدری اور عظمٰی مجاہد کی طرف سے نئے/پرانے لکھاریوں کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔

Lesson 1👇

السلام علیکماگر آپ اپنے لکھے ہوئے ناول/افسانہ/ناولٹ میں نکھار لانا چاہتے ہیں بلکل ایک ڈائجسٹ رائٹر کی طرح تو سب سے پہلے مکالمہ بازی/سین کریشن میں فرق کرنا سیکھیں۔سوشل میڈیا کے بڑے بڑے نامور لکھاریوں کو بھی دیکھا گیا ہے کہ وہ صرف لکھنے پہ فوکس کرتے ہیں جبکہ ناول کی خوبصورتی اور تحریر کی دلکشی سے نابلد ہوتے ہیں ذیل میں ہم آپکو افسانہ/ناولٹ/ناول رائیٹنگ کے ابتدائی اہم اصول بتائیں گے۔ یہاں ہم آپکو یہ بھی بتائیں گے کہ ان تینوں میں فرق کیا ہے اور کونسے زمانے کا استعمال کیا جانا چاہیئے افسانہ/ناولٹ اور ناول میں فرق کے ساتھ انکے طریقہ کار کے بارے میں بھی بتائیں گے۔ہماری یہ کاوش کس حد تک پراثر رہی اپنے کمنٹس میں بتائیے گا۔۔۔

1افسانہ

افسانہ فرد واحد یا معاشرتی پہلو کو اجاگر کرتی مختصر سی تحریر ہوتی جسکا زیادہ حصہ مبہم گفتگو پر مشتمل ہوتا ہے اور ایسے میں اکثر اوقات افسانہ نگار ذومعنی الفاظ میں اپنی تحریر کا اختتام کردیتے کہ قاری کو خود ہی اس تحریر کا مقصد جاننا ہوتا ہے۔

2ناولٹ

ناولٹ تقریباً افسانہ لکھنے کے جیسے ہی ہوتا ہے لیکن اس میں لکھاری کا واضع پیغام چھلکتا ہے۔کہانی دوکرداروں اور فیملی کے ساتھ ماضی اور حال کی گردش میں گھومتی دکھائی دیتی ہے جہاں پہ دیے جانے والا پیغام بھی واضع کیا جاتا ہے۔

3ناول

ناول نگاری ایک مشکل امر ہے جہاں آپکو بہت سے کرداروں کو ایک ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے اور اس چیز کا بھی خاص الخاص خیال رکھا جاتا ہے کہ ہر شخص کے کردار سے بھرپور انصاف کیا جائے۔ناول کے اختتام میں دیے جانے والا پیغام اور کرداروں کا انجام بھی واضع اصلاح میں ہونا چاہیئے۔

اب آتے ہیں انکے لکھنے کے طریقہ کار پر۔۔۔۔

تینوں طرز کو لکھاریوں اپنی تحریر شروع کرتے وقت ان باتوں کو ذہن میں رکھنا چاہیئے۔👇

مکمل پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

https://www.youtube.com/watch?v=vGhg4mlyNhw

How to improving writing skills

 


Related Posts

Subscribe Our Newsletter