Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 2

Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 2

Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 2

Novel : Hum Raaz
Writer Name : Liyana Malik
Category : Kitab Nagri Special

"پ۔۔پولیس۔۔۔۔۔کے پاس نہیں۔۔۔۔۔"

وہ پولیس کے نام پہ گھٹنوں پہ سے سر ہٹا کر منت بھرے لہجے میں بولی تھی اسکے کہنے پہ لمحہ بھر اسنے اپنی حالت دیکھی تھی۔۔۔۔!! اسکے سرخ سفید ہاتھ جو کبھی ہوتے تھے ابھی بلکل زرد پیلے ہورہے تھے جبکہ ابھی وہ ہاسپٹل کے سفید پیروں تک آتی فراک میں موجود تھی جس میں اسکا رنگ مزید پیلا اور بجھا ہوا لگ رہا تھا۔۔

"اس میں دیکھو زرا" دامیر اسکو اپنے بازو دیکھتا ہوا دیکھ کر اپنا موبائل کا فرنٹ کیمرہ کھول کے اسکے سامنے کیا تھا۔۔۔جبکہ وہ اپنا چہرہ دیکھ کر بلکل وحشت زدہ ہوگئ تھی۔۔۔اسے نہیں پتہ تھا کل وہ کیسے بچ گئ ورنہ اسنے تو خود کو مرا ہوا تصور کرلیا تھا۔۔۔۔!!

"ی۔۔یہ میں نہیں۔۔۔۔۔

نہیں۔۔۔"

وہ موبائل پہ ہاتھ مار کر غصے اور رنج کے ملےجھلے لہجے میں بولی تھی۔۔۔۔!!ایک بار پھر وہ رونے لگ گئ تھی۔۔۔

"ک۔۔کیوں آپ یہاں لائے مجھے۔۔۔۔

مجھے نہیں رہنا۔۔۔۔۔۔

مجھے اپنی ماما کے پاس جانا ہے۔۔۔پلیز"

وہ اسکے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے غمگین لہجے میں بولی تھی جبکہ دامیر ہکا بکاہ بس اسے دیکھے گیا تھا۔۔۔جھک کر اسنے ٹائلز کے فرش سے اپنا موبائل اٹھایا تھا ۔۔۔۔اور پھر اسکی طرف متوجہ ہوا تھا۔۔

"لٹل پرنسس۔۔۔۔۔۔پلیز۔۔۔لسٹن ٹو می۔۔۔۔۔۔۔"

"یہ چوٹیں معمولی ہیں اور کچھ دن میں چلی جائینگی۔۔۔۔مگر ایسے رونے سے تو اور طبیعت خراب ہوگی نا۔۔تو اس سے اچھا نہیں ہے کہ آپ اپنی کئر کرو۔ بلکہ ہم دونوں مل کے آپ کی کئر کرینگے جس سے تم جلدی سے ہیلڈی اور بیوٹیفل ہوجاوگی پھر سے"

وہ اسکو بہت ہی پیار سے سمجھاتا ہوا بولا تھا۔۔۔۔۔۔۔ اور آخر میں مسکرایا تھا ۔۔۔!! جس پہ اسنے خاص نوٹس نہیں لیا تھا۔۔

بس اسے غور سے دیکھی گئ تھی کیا کوئی اس طرح بھی دنیا میں ہوتا ہے۔۔۔وہ کس مشکل سے اپنی جان بچا کے بھاگی تھی اور اب جو اسے ملا تھا وہ تو بلکل اس سے بلکل الگ تھا کیا اور آزمائشیں باقی تھیں۔۔۔۔۔!!

"آ۔۔آپ مزاق کرریے ہیں نا۔۔۔"

وہ آنکھوں میں ویرانی لیے بے اعتمادی سے بولی تھی۔۔اعتماد کرنا کسی پہ بھروسہ کرنا تو اسکے بس میں تھا ہی نہیں۔۔۔۔!!

"میں کیوں مزاق کرونگا تم سے۔۔۔۔۔۔۔ہمارا مزاق ہے کیا"

وہ کندھے اچکا کر لاپرواہی سے بولا تھا۔

"پھر کیوں کررہے ہیں ایسا" وہ پریشانی سے بولی تھی۔۔اسے اپنے سر میں درد ہوتا محسوس ہوا تھا۔۔۔!!

"یار دیکھو۔۔۔پلیز۔۔۔میں نے رات بھر جاگ کے تمہارے ہوش میں آنے کے لیے دعا کی ہے۔۔۔۔۔تمہارے لیے اپنی پوری رات برباد کی ہے اور اب بھی وقت دیکھو دو بج رہے ہیں۔۔تھکن سے بری حالت ہورہی میری اور صبح میری اتنی اہم میٹنگ تھی مگر وہ جسٹ فار یو میں نے مس کردی ہے۔۔۔۔پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے بتاو کیا کروں اب میں۔۔۔۔۔میرے لیے مزید پریشانیاں مت بڑھاو۔۔۔مجھے بتادو اب آگے کیا کروں میں۔۔۔۔۔۔۔کہاں ہے تمہارا گھر۔۔۔کہاں چھوڑ کر آوں تمہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔فون نمبر دے دو۔۔۔۔کسی کو فون ہی کردوں تمہاری فیملی کہاں ہے یار"

وہ واقعی میں تنگ آکر فکرمندی سے بولا تھا۔۔۔!!

"مجھے کہیں نہیں جانا۔۔۔سمجھ کیوں نہیں رہیں ہیں آپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"

وہ اسکی ایک ہی بات پہ تنگ آکر تیز آواز میں بولِی تھی۔۔لہجہ اشتعال سے بھرا ہوا تھا۔۔!!

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.

They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
 Hum Raaz Novel By Liyana Malik Chapter 2 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri

ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇





























پچھلی اقساط پڑھنے کے لیے نیچے دئیے لنک پر کلک کریں 👇👇👇

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول

 کیسا لگا ۔ شکریہ


Related Posts

Subscribe Our Newsletter